: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
16نومبر(ایجنسی) ہندوستان آیندہ سال حج کے موقع پر عازمین کے لیے ایک مربوط موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائے گا۔اس کی تیاری پر اس وقت کام جاری ہے۔
سعودی عرب میں بھارتی قونصل جنرل محمد نور رحمان شیخ نے بتایا ہے کہ ''اس نئی ایپلی کیشن میں ہندوستانی عازمینِ حج سے متعلق معلومات کے علاوہ بہت سے اضافی فیچرز بھی ہوں گے۔اس میں پرائیویٹ ٹور آپریٹروں ( پی ٹی او) اور حج کمیٹی کے ذریعے آنے والے عازمین حج سے متعلق تمام معلومات ہوں گی''۔
نور رحمان شیخ نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عازمین حج
کو ان کی قیام گاہوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ایپلی کیشن ''انڈین حج اکاموڈیشن لوکیٹر'' کے نام سے متعارف کرائی گئی تھی۔اب اس کا نام تبدیل کرکے ''انڈین حج انفارمیشن سسٹم'' رکھ دیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب ہم تمام چیزوں، آن لائن شکایات کے نظام ،وٹس اپ ،ٹویٹر ،ٹال فری نمبر اور ای میل کو ایک ہی سسٹم میں مربوط کر رہے ہیں۔پہلے ہم حج کمیٹی سے حاجیوں سے متعلق تمام ڈیٹا لیتے ہیں اور قونصل خانے اور حج کمیٹی کے سرورز کو باہم مربوط بناتے ہیں۔اب تک اس ایپلی کیشن کو 55 ہزار مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے اور آیندہ حج تک ہمارا ہدف اس تعداد کو دس گنا بڑھانا ہے۔